اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے شہر مارسل کی جمعیت اسلامی نے ریلوے سٹیشن سان شالرز سے تھوڑے فاصلے پر واقع ایک علاقے سان ڈومینک میں مسجد بنانے کے لیے ایک زمین خریدی ہے ۔ اس زمین پر اس سے پہلے یہودیوں کا معبد تھا۔
چند روز پہلے زمین کی فروخت کا معاہدہ ہو جانے کے بعد جمعیت اسلامی نے چار لاکھ یورو اس یہودی معبد کو خریدنے کے لیے زمین کے مالک کو ادا کیے اور زمین کے مالکان نے بھی اس معاملے کی تصدیق کی ہے۔
یہودی ربی اسمبلی مارسل کے سرپرست اعلیٰ زفی عمار نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس شہر میں موجود یہودیوں کا معبد یہودیوں کی اس جگہ پر آمد و رفت نہ ہونے کی وجہ سے مسلمانوں کے ثقافتی مرکز کے ہاتھ فروخت کر دیا جائے گا اور یہاں مسجد بنائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معبد 1962 میں یہودیوں کے الجزائر سے مارسل میں آنے کے بعد بنایا گیا تھا لیکن ابھی تک یہودیوں سے خالی ہے۔
مارسل میں دو لاکھ سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں لہٰذا مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر یہاں مسجد کی اشد ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169